Saturday, 11 April 2020

کورونا وائرس: کراچی کی 11 یو سیز کو مکمل سیل کرنے کا حکم، نوٹی فکیشن جاری



کراچی کی انتظامیہ نے شہر کی 11 یونین کونسلز (یو سیز) کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مکمل طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔



ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز سامنے آنے کے بعد مندرجہ ذیل یو سیز کو مکمل طور پر سیل کیا جارہا ہے:
  • یو سی 6 گیلانی ریلویز
  • یو سی 7 ڈالمیا
  • یو سی 8 جمالی کالونی
  • یو سی 9 گلشن ٹو
  • یو سی 10 پہلوان گوٹھ
  • یو سی 12 گلزار ہجری
  • یو سی 13 صفورا
  • یو سی 14 فیصل کینٹ
  • یو سی 2 منظور کالونی
  • یو سی 9 جیکب لائن
  • یو سی 10 جمشید کوارٹرز
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ان یو سیز اور ان کے اندر آنے والے علاقوں کو سندھ کے وبائی امراض کے 2014 کے قانون کے تحت عوام کے وسیع تر مفاد اور کورونا وائرس کو بھیلنے سے روکنے کے لیے سیل کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کراچی پولیس اور رینجرز کو عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ان علاقوں کا محاصرہ کرکے نقل و حمل روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔


No comments:

Post a Comment