Sunday, 19 April 2020

خیبرپختونخوا، سندھ میں وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 18 اموات، مجموعی تعداد 167 ہوگئی

چین سے سامنے آنے والے کورونا وائرس نے 5 ماہ میں دنیا کے 185 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ وائرس دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں مزید نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 212 ہوگئی جبکہ اسلام آباد، سندھ اور خیبرپختونخوا میں مزید 19 اموات کے بعد مجموعی تعداد 167 تک پہنچ چکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید 10 جبکہ سندھ میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو وائرس کی ابتدا سے اب تک کسی بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید ایک موت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد 18 مارچ کو ملک میں پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی تھی۔

No comments:

Post a Comment