Tuesday, 14 April 2020

کورونا وائرس: سندھ میں مزید 4 افراد کی موت، مجموعی تعداد 100 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج مزید اموات اور کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار782 تک پہنچ گئی جبکہ اموات 100 ہوگئیں۔

دنیا بھر میں تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو متاثر اور ایک لاکھ 14 ہزار کے قریب اموات کا سبب بنے والے اس مہلک وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں اپریل میں مزید تیز ہوگیا ہے۔

یکم اپریل سے اب تک نہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 66 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1518 تک پہنچ چکی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 4 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی سندھ میں مجموعی اموات کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں گزشتی 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 427 ہوگئی ہے۔


گلگت بلتستان


ملک میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں آج 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں مجموعی تعداد 233 ہوگئی۔

صحتیاب


ادھر جہاں پاکستان میں کیسز اور اموات میں تیزی دیکھی جارہی ہے وہیں صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

آج آنے والے نئے اعداد و شمار میں پاکستان میں مزید 281 افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے۔

جس کے بعد ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1378 ہوگئی۔

نئے اعداد و شمار کے بعد مجموعی ملکی صورتحال کو دیکھیں تو پنجاب میں 2826 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1518، خیبرپختونخوا میں 800 اور بلوچستان میں 231 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

مزید برآں اسلام آباد میں 131، گلگت بلتستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 43 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں ہونے والی 100 اموات میں ابھی تک سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔

  • خیبرپختونخوا: 35 اموات
  • سندھ: 35 اموات
  • پنجاب: 24 اموات
  • گلگت بلتستان: 3 اموات
  • بلوچستان: 2 اموات
  • اسلام آباد: ایک موت
  • آزاد کشمیر: کوئی نہیں

No comments:

Post a Comment