جرات میں پاک فوج کا طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح پاک فوج کا طیارہ مشاق گجرات کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ، جس میں دو پائلٹ شہید گئے ۔ تاہم اب اس طیارے کے گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تھوڑی دیر جھولنے کے بعد یکدم نیچے آجاتا ہے ، موبائل فوٹیج میں شہری کی بات سے اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ طیارے یکدم زمین پر گرا، جسے ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتاہے۔
https://youtu.be/s_Ioro_Sbb0
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں انسٹرکٹر مینجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے۔ میجر عمر کا تعلق گجرات جبکہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ معمول کے مطابق پرواز پر تھا ، گر کر تباہ ہو گیا ، دو پائلٹ
شہید ہو گئے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے تھے ۔اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے مارچ کے مہینے میں شہر کی فضاؤں میں جیٹ طیاروں کی آوازیں اور اڑان کوئی غیر معموملی بات نہیں۔11 مارچ کی صبح اسلام آباد کےمعروف تجارتی مرکز آبپارہ میں دکاندار جب گاہکوں سے بھاؤ تاؤ کر رہے تھے تو اس دوران جنگی جہازوں کی آوازیں فضامیں گونجیں۔ایک شہری نے بتایا کہ جب جہاز فضا میں بلند ہوا تو ہم آبپارہ مارکیٹ سے دیکھ رہے تھے۔پھر وہ سیدھا نیچے کی جانب آیا۔
No comments:
Post a Comment