عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سماجی تنظیم گلوبل سٹیزن اور گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے اعلان کردہ خصوصی میوزیکل ٹی وی پروگرام کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔
لیڈی گاگا، گلوبل سٹیزن اور عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 18 اپریل کو خصوصی پروگرام نشر کیا جائے گا اور گزشتہ شب مذکورہ پروگرام کو درجنوں ٹی وی چینلز، متعدد ویب اسٹریمنگ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست نشر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: لیڈی گاگا فنڈ جمع کرنے کے لیے ٹی وی پروگرام کریں گی
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق ون ورلڈ: ٹوگیدر ایٹ ہوم نامی پروگرام کو یورپ و امریکا سمیت دیگر خطوں میں ٹی وی چینلز، ویب اسریمنگ اداروں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔

No comments:
Post a Comment